سعودی عرب کو اپنی سفا رتکاری میں نما یاں حیثیت دیتے ہیں، چین

Published on October 28, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 70)      No Comments

فلسطین اور اسرائیل کے درمیان صورتحال تشویشناک ہے، چینی خصو صی ایلچی
بیجنگ (یو این پی)مشرق وسطیٰ پر چینی حکومت کے خصوصی ایلچی زائی جون نے کہا ہے کہ سعودی عرب مشرق وسطیٰ کا اہم ملک ہے اور چین ہمیشہ سعودی عرب کو مشرق وسطیٰ میں اپنی سفارت کاری میں سب سے نمایاں رکھتا ہے۔ چین سعودی عرب کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے اور چین-سعودی عرب جامع اسٹریٹجک شراکت داری کی سطح کو مسلسل بڑھانے کے لیے تیار ہے۔ فلسطین اور اسرائیل کے درمیان موجودہ صورتحال تشویشناک ہے۔جمعہ کے روز ان خیالا ت کا اظہار زائی جون نے اپنے دورہ سعودہ عرب کے دوران کیا۔انہوں نے سعودی نائب وزیر خارجہ ولید الخیریجی سے ملاقات کی۔اس دوران چین سعودی عرب تعلقات اور فلسطین اور اسرائیل کے درمیان موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔زائی جون نے کہا کہ چین کو تنازع کے باعث شہریوں کی بڑی تعداد میں ہلاکتوں اور ابتر انسانی صورت حال پر افسوس ہے۔ چین کا موقف ہے کہ صرف جنگ بندی اور کشیدہ صورتحال میں کمی سے ہی سیاسی تصفیہ کے لیے سازگار حالات پیدا کئے جاسکتے ہیں۔ “دو ریاستی حل” کی بنیاد پر فلسطین-اسرائیل امن مذاکرات کا دوبارہ آغاز ہی اس تنازع کے شیطانی چکر کو توڑنے کا واحد حقیقت پسندانہ طریقہ ہے۔ چین سعودی عرب کے ساتھ رابطے اور ہم آہنگی کو برقرار رکھنے، امن کو فروغ دینے کی کوششوں اور جلد از جلد مسئلہ فلسطین کے جامع اور منصفانہ حل کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme