عالمی معاشی بحالی کا موجودہ راستہ اب بھی مشکل ہے، چینی وزیر اعظم

Published on November 24, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 59)      No Comments

ترقی پذیر ممالک کے خدشات پر   زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے، لی چھیانگ 
بیجنگ (یو این پی) چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے  جی 20 رہنماؤں کے ورچوئل سربراہ اجلاس سے خطاب کیا۔جمعرات کے روز چینی نشر یاتی ادارے کے مطا بق  لی چھیانگ نے کہا کہ عالمی معاشی بحالی کا موجودہ راستہ اب بھی مشکل ہے۔ ہمیں ترقی کو ترجیح اور ترقیاتی تعاون کو اہمیت دیتے ہوئے ترقیاتی امور کو سیاسی رنگ دینے کی مخالفت کرنی ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ  نئی دہلی سمٹ میں طے پانے والے اتفاق رائے پر عمل درآمد کے لیے مزید عملی اقدامات اور ٹھوس نتائج حاصل کرنے کا سلسلہ جاری رکھنا ضروری ہے نیز  قریبی تعاون کرتے ہوئے عالمی تجارتی تنظیم اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی اصلاحات میں ترقی پذیر ممالک کے خدشات پر   زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے۔لی چھیانگ نے کہا کہ   چین عالمی معاشی بحالی اور عالمی ترقی و خوشحالی کےلیے مزید زیادہ خدمات سرانجام دینے کے لیے   کھلے اور جامع انداز میں تمام فریقوں کے ساتھ کام جاری رکھنے کے لیے تیار ہے۔ اجلاس میں جی 20 رکن ممالک کے رہنماؤں، مہمان ممالک کے رہنماؤں اور متعلقہ بین الاقوامی اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes