اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو اعتدال پر رکھنے کے لیے پرائس مجسٹریٹس کو فعال کیا گیا ہے ڈی سی او وہاڑی

Published on June 12, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 296)      No Comments

acv
وہاڑی( یواین پی)ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر وہاڑی جواد اکرم نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت مہنگائی پر قابو پانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اسی مقصد کے تحت سبزی و فروٹ مارکیٹوں کی مانیٹرنگ کے لیے افسران اور عوامی نمائندوں اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو اعتدال پر رکھنے کے لیے پرائس مجسٹریٹس کو فعال کیا گیا ہے یہ بات انہوں نے سبزی و فروٹ منڈی وہاڑی کا اچانک معائنہ کرتے ہوئے کہی اس موقع پر ای ڈی او زراعت شہزاد صابر چودھری ، ڈی ڈی او زراعت راؤ اشفاق احمد،چےئر مین مارکیٹ کمیٹی وہاڑی راؤ محمد وکیل بھی موجود تھے ۔ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر جواد اکرم نے پھل اور سبزیوں کی نیلامی کا جائزہ لیا رجسٹر شکایات کا معائنہ کیا اور منڈی میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیااور اکم کے معیار اور رفتار پر اطمینان ا اظہار کیا ، انہوں نے چےئر مین مارکیٹ کمیٹی راؤ محمد وکیل کو ہدایت کی کہ وہ کام کو جلد از جلد مکمل کرائیں ڈی سی او نے منڈی میں سہولتوں کی فراہمی کے حوالہ سے چےئرمین کے کردار کو سراہا

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes