شفاف اور پر امن الیکشن کے انعقاد کیلئے الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر مکمل عمل درآمد کیا جائے ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ

Published on January 26, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 32)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی/شیخ ندیم شیراز) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے کہا ہے کہ جنرل الیکشن 2024 کے شفاف اور پر امن انعقاد کے لیے الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر مکمل عمل درآمد کیا جائے، صاف شفاف الیکشن کے انعقاد کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، تمام سیاسی جماعتوں کے نامزد امیدوار الیکشن کے کوڈ آف کنڈکٹ پر مکمل کو مدنظر رکھتے ہوئے الیکشن مہم میں نظم و ضبط کا مظاہرہ کریں، ان خیالات کا اظہارانہوں نے ضلع کونسل میں جنرل الیکشن 2024 کے انعقاد کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس کے شرکت سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ڈی پی او کیپٹن ر منصور امان، ایس ای واپڈا/ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسرجمشید زمان، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر محمد شفیق،اایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کامران بشیر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید جمیل حیدر، اسسٹنٹ کمشنر غلام مصطفی جٹ، چیف آفیسر ضلع کونسل رانا نوید،اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ رضوان وارث،سسٹم نیٹ ورک ایڈمنسٹریٹر افضال حسین بلوچ سمیت مختلف افسران مختلف سیاسی جماعتوں کے امیدوار، سول سوسائٹی اور شہری بھی موجود تھے، ڈی پی او کیپٹن ر منصور امان نے کہا کہ تمام سیاسی پارٹیوں کے امیدوار قانون کی پاسداری کو یقینی بنائیں عوامی حقوق تحفظ کے لیے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے متحرک انداز میں کام کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ قانون کو ہاتھ میں لینے سے پرہیز کریں اور کسی بھی ناخوشگوار صورتحال میں پولیس کو فوری اطلاع دیں اور الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی مکمل پیروی کریں، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر محمد شفیق نے کہا کہ ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن جنرل الیکشن کے انعقاد کے سلسلہ میں بھرپور انداز میں کام کر رہا ہے کسی بھی قسم کی رہنمائی کے لیے ان کے دفتر کے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں، لہذا جماعتوں کے امیدوار کسی بھی مسئلہ کی صورت میں انہیں فوری طور پر آگاہ کریں تاکہ ان کے مسائل کے حل کو یقینی بنایا جائے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy