حکومت نے پولیو کے خاتمے کو ہیلتھ ایمرجنسی قرار دیا ہے صدر مملکت ممنون حسین

Published on June 15, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 288)      No Comments

Mamnoon
اسلام آباد (یواین پی) صدر مملکت ممنون حسین نے پاکستان اور دنیا میں بچوں کو پولیو سے بچانے اور ملک کے تمام حصوں و دنیا سے اس بیماری کے بتدریج خاتمے کے موجودہ حکومت کے غیرمتزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے پولیو کے خاتمے کو ہیلتھ ایمرجنسی قرار دیا ہے،پاکستان کی حکومت سماجی و اقتصادی ترقی کے ایجنڈا کو آگے بڑھانے کیلئے بنک کے ساتھ اپنے تعلقات اور تعاون کو فروغ دے گی،ملک میں توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے تمام شراکت داروں اور سٹیک ہولڈر کے تعاون کے ساتھ اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔ صدر مملکت نے ان خیالات کا اظہار اتوار کو یہاں اسلامی ترقیاتی بنک کے صدر ڈاکٹر احمد محمد علی المدنی سے ایوان صدر میں ملاقات میں کیا۔اس موقع پر سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، وزیر خزانہ اسحاق ڈار،وزیر مملکت برائے نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشن اینڈ کوارڈی نیشن سائرہ افضل تارڑ، وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسداد پولیو عائشہ رضا فاروق، سیکرٹری خزانہ وقار مسعود اور دیگر سینئر حکام بھی موجود تھے

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme