پتوکی ، ڈکیتی کی وارداتیں تھم نہ سکیں،شوہراور سسر کے تشدد سے 40 سالہ خاتون جان بحق

Published on February 29, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 81)      No Comments

پتوکی(یواین پی) سرائے مغل اور مضافات میں ڈکیتی کی وارداتیں نہ تھم سکیں تین روز سے مسلسل وارداتیں،مقامی پولیس کی کارکردگی کا ثبوت 125 پر سوار ڈاکو اسلحے کے زور پر 150000 نقدی لوٹ کر فرار:عابد علی اور احمد لاہور سے دودھ کی سپلائی کے بعد رقم لے کر واپس آ رہے تھے۔مزاحمت پر ڈاکوؤں نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا،فائرنگ کرتے ہوئے فرار چوکی انچارج ہلہ کی غفلت۔ وارداتوں پر قابو پانے میں بری طرح ناکام تھانہ سرائے مغل کا علاقہ ڈاکوؤں کی محفوظ پناہ گاہ بن گیاعوامی حلقوں کا ڈی پی او قصور سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ،دوسری واردات میں جاگو والا چک 4 میں شوہر نے ظلم کی انتہا کر ڈالی شوہر اور سسر نے 40 سالہ کوثر بی بی پر وحشیانہ تشدد کر ڈالا کوثر بی بی زحموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جابحق ہو گئی پتوکی-خون سفید ہو گیا پتوکی نواحی علاقے جاگو والا چک 4 کے رہائشی شفیق نامی شخص اور اس کے باپ نے کوثر بی بی کو ڈنڈوں اور سوٹوں سے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا کوثر بی بی کو زخمی حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پتوکی منتقل کر دیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جابحق ہو گئی پولیس نے موقع پر پہنچ کر دو ملزمان کو گرفتار کر لیا اور مزید کاروائی کا اغاز کر دیا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes