پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ملاوٹی جوس فروخت کرنے والوں کیخلاف کارروائیاں جاری

Published on April 25, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 21)      No Comments

اوکاڑہ(یو این پی) ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر ملاوٹی خوراک کی روک تھام کیلیے ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالعظیم کی زیر نگرانی فوڈ سیفٹی ٹیموں کی بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گڑ بازار اوکاڑہ میں کنفیکشنری سٹور کی انسپکشن کی گئی۔ ٹیسٹ کے دوران جوس میں مصنوعی اجزاء کی ملاوٹ پائی گئی ملاوٹ ثابت ہونے پر غیر معیاری جوس موقع پر تلف کردیا گیا۔ ملاوٹی جوس کی سٹوریج پر فوڈ بزنس مالکان کو بھاری جرمانہ عائد کیا گیا۔ اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ بچوں کی خوراک میں ملاوٹ کرنے والوں کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy