ملک میں بجلی کی طلب اور رسد میں فرق 3 ہزار میگاواٹ ہو گیا

Published on July 2, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 784)      No Comments
02
اسلام آباد ۔۔۔ ملک میں بجلی کی طلب اور رسد میں فرق 3 ہزار میگاواٹ ہو گیا۔ منگل کو ملک میں بجلی کی مجموعی پیداار 14 ہزار 800 میگاواٹ رہی جبکہ طلب 17 ہزار 800 میگاواٹ ریکارڈ کی گئی۔ این ٹی ڈی سی کے اعداد و شمار کے مطابق پن بجلی کی پیداوار 5700 میگاواٹ، واپڈا کی تھرمل پاور 1940ء میگاواٹ، ہوا سے پیدا ہونے والی بجلی 35 میگا واٹ اور 95 میگا واٹ جبکہ آئی پی پیز کی تیار کردہ بجلی 7160 میگاواٹ ریکارڈ کی گئی۔ تربیلا اور منگلا ڈیم سے پانی کے اخراج کے باعث پن بجلی کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے جو 5700 میگا واٹ تک پہنچ گئی۔
Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme