سپریم کورٹ نے طلا ل چوہدری کوتوہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا

Published on February 1, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 437)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی)سپریم کورٹ آف پاکستان نے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے 6فروری کو طلب کر لیا،ان کےخلاف توہین عدالت کیس اوپن کورٹ میں مقرر کیا گیا ہے۔خیال رہے سپریم کورٹ آف پاکستان نے ن لیگ کے سینیٹر نہال ہاشمی کو بھی توہین عدالت کا مرتکب قرار دیتے ہوئے ایک ماہ قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے جس کے بعد وہ 5 سال کے لیے نااہل ہوگئے ہیں۔عدالتی فیصلے کے بعد پولیس سینیٹر نہال ہاشمی کو احاطہ عدالت سے گرفتار کرکے تھانہ سیکریٹریٹ لے گئی، جہاں ضروری کارروائی کے بعد انہیں اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔سینیٹر نہال ہاشمی نے گزشتہ برس کراچی میں عدلیہ مخالف تقریر کی تھی، جس پر سپریم کورٹ نے توہین عدالت کا ازخود نوٹس لیا تھا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes