بہاولنگر،زائد نرخ پرگوشت کی فروخت مقدمہ درج ملزم گرفتار نہ ہوسکا

Published on July 13, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 610)      No Comments

gh
بہاولنگر(یو این پی) زائد نرخ پرگوشت کی فروخت مقدمہ درج ملزم گرفتار نہ ہوسکا۔فیاض نامی شہری نے اسسٹنٹ کمشنر عبدالفتاح ہلیو کو اطلاع دی کہ شاہد قصاب عیدگاہ روڑ پر واقع اپنی شاپ پرسرکاری ریٹ240کی بجائے260روپے فی کلوگوشت فروخت کررہا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ احمد جاوید چیمہ تحصیلدارمذکورہ گوشت فروش کی دوکان پر پہنچا تو وہ زائد نرخ پر گوشت کی فروخت میں مصروف تھا جو پرائس کنٹرول مجسٹریٹ احمد جاوید چیمہ کو دیکھ کر فرار ہوگیا۔پولیس تھانہ سٹی نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ احمد جاوید چیمہ کی تحریر پر مقدمہ درج کرلیا تاحال ملزم کی گرفتاری عمل میں ناآئی ہے۔

پنجاب حکومت عوامی ریلیف کو ممکن بنانے کیلئے مصروف عمل ہے  بہادر علی لالیکا
بہاولنگر(یو این پی) مسلم لیگی رہنمامیاں بہادر علی لالیکا نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت عوامی ریلیف کو ممکن بنانے کیلئے مصروف عمل ہے۔رمضان بازار میں کم نرخوں پر اشیاء ضروریہ کی فروخت کو یقینی بنانا میاں شہباز شریف کی عوام دوست پالیسیوں کا منہ بولتا شبوت ہے۔یہ بات انھوں نے رمضان بازار کے دورہ کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوے کی اس موقع پر صدر پریس کلب مرزا کامران بیگ ، راوساجد ،محمد سلیم نصیب اور طاہر کریم خان بھی موجود تھے۔ میاں بہادر علی لالیکا نے کہا کہ موجودہ حکومت انرجی بحران کے خاتمہ کے لئے سنجیدہ ہے اس حوالے سے تیزی کے ساتھ کام جاری ہے

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes