نئی فیچر فلم کے سلسلے میں آڈیشن منگل کو کراچی میں منعقد ہونگے، ذرائع

Published on October 18, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 557)      No Comments

20140917_105221-OKOK
کراچی(یواین پی) نئی فیچر فلم کے سلسلے میں آڈیشن اگلے ہفتے کراچی کے بارونق علاقے میں منعقد ہورہے ہیں، یہ بات نمائندہ خصوصی نے ٹیلی فون پر بات چیت میں بتائی، تفصیلات کے مطابق کراچی کے ڈائریکٹر طلال فرحت نے گزشتہ ایک ماہ قبل اعلان کیا تھا کہ وہ اپنی آنے والے پروجیکٹ کے سلسلے میں آڈیشن لیں گے، جس کی شروعات کراچی سے ہوگی اس کے بعدکوئٹہ اور لاہور سے کی جائے گی، اس سلسلے میں متوقع ہے کہ منگل کے روز کراچی کے بارونق علاقے میںیہ آڈیشن لیے جائیں گے، اطلاعات کے مطابق کراچی سے تقریبا دس ہزار سے زائد لڑکے، لڑکیوں، بچوں اور خواتین و حضرات نے اس آڈیشن میں دلچسپی ظاہر کی ہے اورپروجیکٹ کے سلسلے میں رابطہ کیا ہے، اس سلسلے میں نمائندہ نے ڈائریکٹر طلال فرحت سے آڈیشن کی تعداد کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے جواب دینے سے معذرت چاہی، مگر انہوں نے یہ ضرور کہا کہ اس آڈیشن کے سلسلے میں ہزاروں لوگوں نے رابطہ کیا ہے اور انکے آڈیشن کا طریقہ کار دوسرے آڈیشنز سے قدرے مختلف ہے، انشا اللہ امید ہے کہ آنے والے دنوں میں کوئٹہ میں آڈیشن لینے کی تیاری ہے، انہوں نے کہا کہ آڈیشن کی تفصیلات سے میڈیا کو جلد آگاہ کیا جائے گا، فی الحال کراچی سے دولڑکوں کا اور لاہور سے ایک لڑکی کا انتخاب عمل میں لایا جاچکا ہے جب کہ اس سلسلے میں کافی کرداروں کے سلسلے میں مزید کھوج جاری ہے، انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ہمیں خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ کراچی میں اتنا ٹیلنٹ موجود ہے کہ آرام سے اس ٹیلنٹ کو استعمال کر کے فلمیں بنائی جا سکتی ہیں مگر اس سلسلے میں دوسرے شہروں سے بھی چند آرٹسٹوں کو لے کر فلم بنانے کا سوچا ہے تاکہ ہمارے ملک کے دوسرے ہونہار اداکار اور اداکارئیں اپنے فن کو اسکرین پر لا کر ملک کا نام روشن کرنے میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes