غرباء اورمستحقین کو عید کی خوشیوں میں شامل کریں رانا بختیاراحمد

Published on July 26, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 369)      No Comments

rana
ناروے (یواین این پاکستان) پاکستان کی موجودہ حالات کے پیشِ نظر تمام غرباء اور مستحقین کو عید کی خوشیوں میں شامل کرنا بحیثیت پاکستانی ہم سب کا فرض ہے اور اس مشکل گھڑی میں جو مہاجرین جنوبی وزیرستان سے نقل مکانی پر مجبور ہو گئے ہیں، ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ہمیں عید بہت سادگی کے ساتھ منانی چاہیئے۔ان خیالات کا اظہار صدر پاکستان مسلم لیگ ن ناروے رانا بختیاراحمدا نےایک انٹر ویو کے دوران کہی انہوں نے مزیدکہاکہ ہم عمران خان صاحب سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ 14 اگست کے جلسے کے لیے مختص اخراجات آئی ڈی پیز کی بحالی کے لیے استعمال کیے جائیں۔ اس عزم کی تکمیل کیلئے ناروے میں پاکستان مسلم لیگ ن کے کارکنان کے زیرِاہتمام منائی جانیوالی عید الفطر کی تقریبات پر خرچ ہونیوالے سرمائے کو بھی آئی ڈی پیز کی بحالی کے لیے حکومت کو بطور امداد پہنچا دیا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes