جڑواں شہروں میں قومی پرچم والی جھنڈیوں کی دکانیں سج گئیں

Published on August 5, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 388)      No Comments

PAKISTAN-INDEPENDENCE DAY-FLAGS
اسلام آباد ۔۔۔ جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد میں ماہ آزادی منانے کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، نوجوانوں نے موٹر سائیکلوں کی ٹینکیوں پر قومی پرچم کی پینٹنگز بنوانا شروع کردیں۔تجارتی مراکز میں ملی نغموں کی دھنوں والی سی ڈیز، قومی پرچم والی جھنڈیوں، بیجز، ٹوپیوں اور شرٹس کی دکانیں سج گئیں۔ حکومت کی طرف سے ماہ اگست کو ماہ آزادی کے طور پر منانے کے اعلان کے بعد نوجوانوں میں جوش و خروش دیدنی ہے جڑواں شہروں میں نوجوان قومی پرچموں اور بیجز کی فروخت کے علاوہ گاڑیوں پر قومی پرچم لگانے اور موٹر سائیکل کی ٹینکیوں پر قومی پرچم کی پینٹنگز بنوانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ گاڑیوں میں ملی نغمے کی دھنوں کی سی ڈیز اونچی آواز میں لگا کر گھومنا بھی نوجوانوں کا مشغلہ بن گیا ہے اور فضائیں ملی نغموں کی دھنوں کے سر بکھرے سنائی دیتے ہیں۔ بچے بھی قومی پرچموں کے ٹیٹو گالوں پر لگائے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگارہے ہیں۔ گلی محلوں میں جھنڈیاں لگانے اور گلیوں کو سجانے کا اہتمام بھی شروع ہوگیا ہے جبکہ اسلام آباد میں سی ڈی اے نے بھی شہر کی اہم عمارتوں پر چراغاں شروع کردیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy