عمران خان کا آزادی مارچ اور طاہر القادری کا انقلاب عوامی گفتگو کا موضوع بن گیا

Published on August 6, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 293)      No Comments

images
ہارون آباد(یواین پی)عمران خان کا آزادی مارچ اور طاہر القادری کا انقلاب عوامی گفتگو کا موضوع بن گیا ہے اور لوگ نجی محفلوں میں اس موضوع پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہیں اگرچہ لوگ حکومت سے زیادہ خوش نہیں ہیں اور حکومت کی مہنگائی لوڈشیڈنگ سمیت کئی معاملات پر ناکامی کا تذکرہ کرتے ہیں لیکن اس کے باوجود عوام کی اکثریت آزادی مارچ یا انقلاب کے ذریعے حکومت گرانے کی باتوں کو ناپسند کرتی ہے شہریوں محمد عثمان ،محمد اشرف ،حمید خان ،ظفر اللہ ،محمد طاہر ،شبیر احمد ،محمد عمران ،محمد مصور ،شاہد حسین ،تصور علی ،فریاد حسین گوہر ،محمد افضل کا کہنا ہے کہ حکومت کو اقتدار میں آئے ابھی صرف ایک سال ہوا ہے اور ایک سال کے بعد بھی حکومت کے خلاف اس قسم کی محاذآرائی کسی بھی لحاظ سے احسن عمل نہیں ویسے بھی جلسے جلوسو ں کے ذریعے انقلاب یا تبدیلی کسی مہذب معاشرے کا شعار نہیں ہے اس کے لیے بہترین فورم الیکشن اور پارلیمنٹ کے ذریعے آئین میں تبدیلی ہے آئین کے مطابق اقدامات کو ہی پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت سمجھا جائے گا جلاؤ گھیراؤ توڑ پھوڑ اور احتجاج کے ذریعے حکومتیں بنانے اور گرانے کی حوصلہ شکنی کی جائے اور اس قسم کے معاملات سے ملکی استحکام کو نقصان ہو سکتا ہے اس موقع پر حکومت کو بھی دانشمندی کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور معاملات کو سنبھالنے کے لیے گڈگورننس متعارف کرانا ہوگی آزادی مارچ اور انقلاب کے دعویدار لیڈروں کو بھی ملک وقوم کے مفادات کو ترجیح دینا ہو گی اورا نہیں بھی جذبات کی بجائے تحمل و بردباری کے ساتھ غوروفکر کے ذریعے اپنے انداز سیاست میں تبدیلی لانی چاہیے ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes