آئی ڈی پیز کے سلسلہ میں ڈی او سوشل ویلفیئر اظہر عباس عادل کی زیر صدارت اجلاس

Published on July 16, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 339)      No Comments

unnamed
جھنگ(یواین پی)ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر راجہ خرم شہزاد عمر کی ہدائت پر آئی ڈی پیز کے سلسلہ میں ڈی او سوشل ویلفیئر اظہر عباس عادل کی زیر صدارت سوشل ویلفیئر کمپلیکس میں اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلع کی مختلف این جی اوز کے نمائندگان جن میں بیگم عابدہ بشیر چیئر پر سن ڈی سی سی ، ملک مختار عباس، قمر عباس زیدی، ڈاکٹر ریاض نول، ماجد زمان، محمد آصف ڈھڈی ، نیلم ناصر مگھیانہ ، فضل عباس ودیگر این جی اوز کے سربراہان و نمائندگان نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اظہر عباس عادل نے کہا کہ حکومت اور افواج پاکستان کی طرف سے جاری آپریشن ضرب عضب کے دوران متاثرہ افراد کی امداد کے لیے قائم کیا گیا آئی ڈی پیز میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جائے جس میں این جی اوز اہم کردار ادا کرسکتی ہیں۔انہوں نے حاضرین پر زور دیا کہ وہ اپنی اپنی این جی او پلیٹ فارم سے زیادہ سے زیادہ فنڈ ز اکٹھے کرکے آئی ڈی پیز کو بھجوائیں

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme