دہشت گردی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں نے ملکی بنیادوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے سیف اللہ طاہر مغل

Published on January 23, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 347)      No Comments

\"pti\"
مصطفی آباد/للیانی(یواین پی)دہشت گردی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں نے ملکی بنیادوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ تحریک انصاف شہدا کے خاندانوں کے دکھ میں برابر کی شریک ہے،دہشت گردی کے واقعات کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ ن لیگ کی حکومت عوام کو ریلیف دینے اور ان کی جان و مال کی تحفظ کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔ ان خیالات کا اظہار سنیئر نائب صدر پاکستان تحریک انصاف قصور حاجی سیف اللہ طاہر مغل نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ 90دنوں میں عوام کو مسائل سے نجات دلانے کے دعویدار 8ماہ بھی کچھ نہیں کر سکے۔ ملکی استحکام کیلئے سنجیدہ سیاستدانوں کی ضرورت ہے، ن لیگ ملک کو کربناک صورت حال سے نکالنے میں یکسر ناکام ہو چکی ہے، دیگر صوبوں کی نسبت خیبر پختونخوا میں صورت حال بہت بہتر ہے۔ خیبر پی کے انشا اللہ پاکستان کا مثالی صوبہ ثابت ہو گا، مسلم لیگ ن کی قیادت اپنے ناکامی کا اطراف کرتے ہوئے حکومت چھوڑ دے۔ مسلم لیگ ن اپنی کارگردگی سے اچھی طرح با خبر ہے جس کی وجہ سے بلدیاتی الیکشن کو ملتوی کیا گیا ہے۔ دور دور تک بلدیاتی الیکشن ہوتے نظر نہیں آ رہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme