نواز شریف کی تقریر سے قبل ہی تمام ٹی وی چیلنز موصولہ نتائج کی بنیاد پر مسلم لیگ(ن)کی کامیابی کا اعلان کرچکے تھے انوشہ رحمٰن

Published on September 11, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 610)      No Comments

Reh
اسلام آباد (یواین پی) وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمٰن نے کہا ہے کہ عمران خان کا بار بار دہرایا گیا یہ الزام قطعی طور پر من گھڑت ہے کہ نواز شریف کی11 مئی کی رات کی تقریر کے بعد آر اوز نے ٹھپے لگا کر (ن) لیگ کو جتوایا۔ بدھ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی تقریر سے قبل ہی تمام ٹی وی چیلنز موصولہ نتائج کی بنیاد پر مسلم لیگ(ن)کی کامیابی کا اعلان کرچکے تھے۔انوشہ رحمٰن نے مزید کہا کہ 11 مئی2013ء کی شام کو ہی اسد عمر میڈیا پر آ کر پی ٹی آئی کی شکست تسلیم کرچکے تھے۔ وزیر مملکت برائے انفرامیشن ٹیکنالوجی نے مزید کہا کہ چوہدری نثار کی تقریر کو بار بار غلط رنگ دیا جارہا ہے جبکہ انگوٹھے کے نشان کا قابل شناخت نہ ہونا جعلی ووٹ کے زمرے میں نہیں آتا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes