داعش کے خلاف جنگی اتحاد میں ایران کیلئے کوئی جگہ نہیں، جان کیری

Published on September 13, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 373)      No Comments

111
انقرہ(یو این پی )امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا کہ دنیا میں دولت اسلامیہ عراق و شام (داعش) کے خلاف امریکی حمایت میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے تاہم اس جنگی اتحاد میں ایران کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے،غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے جان کیری کا کہنا تھا کہ داعش کے خلاف امریکا کو سعودی عرب اور قطر سمیت بہت سے ممالک کی حمایت حاصل ہو چکی ہے، داعش کیخلاف امریکی صدر براک اوباما کی نئی پالیسی پر بھی عرب ممالک کی جانب سے مثبت درعمل کا مظاہرہ دیکھنے میں آیا،انہوں نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ ایران داعش کیخلاف بننے والے اتحاد کا حصہ بنے کیونکہ تہران شام میں مختلف سرگرمیوں میں ملوث ہے اور شامی صدر بشار الاسد کا حامی ہے جبکہ امریکا اور یورپی ممالک سمیت بہت سے عرب ممالک بشار الاسد حکومت کیخلاف بر سر پیکار باغیوں کی حمایت کرتے ہیں،واضح رہے کہ جان کیری نے ترک صدر رجب طیب اردگان اور وزیراعظم احمد داؤد اوگلو سے ملاقاتوں میں انھیں بھی داعش کے خلاف جنگی اتحاد میں شامل ہونے کیلئے منانے کی کوشش کی تاہم ترکی نے آئی ایس آئی ایس کے خلاف کارروائی کے لیے اپنے فضائی اڈے دینے سے انکار کردیا، ماہرین اس کی وجہ داعش کی جانب سے سفارتکاروں سمیت 49 ترک باشنوں کا یرغمال ہونا قرار دے رہے ہیں۔ دوسری جانب امریکی صدر براک اوباما نے چند روز قبل ہی شام میں داعش کے فضائی بمباری کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ جہاں بھی امریکی شہریوں کی جانوں کو خطرہ لاحق ہو گا تو دہشت گردوں کا پیچھا کیا جائے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes