سوات میں خاتون اور بچی سمیت مزید 4افراد میں ڈینگی و ائرس کی تصدیق

Published on September 26, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 756)      No Comments

5
سوات ۔۔۔سوات میں ڈینگی مچھر کے وار جاری ہیں اورگذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران خاتون اور بچی سمیت مزید 4افراد میں ڈینگی و ائرس کی تصدیق ہوگئی ہے جس کے بعد ضلع بھر میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد197تک پہنچ گئی ہے۔محکمہ صحت سوات کے ترجمان ڈاکٹر حیدرکے مطابق سوات میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید پانچ مریضوں جن میں28سال کا جاوید سکنہ گناجیر خوازہ خیلہ،70سال کا گل فروش ،7سال کی دلنشین سکنہ فیض آباد اور 70سال کی شاہ زمینہ ساکنان فیض آباد شامل ہیں میں بھی ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے جنہیں سیدوشریف اسپتال کے خصوصی ڈینگی وارڈ میں داخل کرادیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق ضلع بھر میں اب تک197مریض ڈینگی وائرس سے متاثرہوچکے ہیں۔ ترجمان کے مطابق ابھی تک کسی بھی مریض کی موت واقع نہیں ہوئی ہے ترجمان کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسپتال میں مزید4 مریض صحت یاب ہونے کے بعد گھروں کو رخصت کردیا گیا ہے اور اب تک184مریضوں کا ضلع کے اسپتالوں میں کامیاب علاج ہوچکا ہے جبکہ اس وقت اسپتال میں7مریض زیرعلاج ہیں جن میں تین خواتین اورچار مرد شامل ہیں ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog