امیرکویت کا بڑی گرم جوشی سے سفیر پاکستان کا استقبال

Published on September 29, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 613)      No Comments

ambassador aslam with amee i kuwait
کویت سٹی (عبدالشکورابی حسن سے) پاکستان کے نئے سفیر محمداسلم خان نے امیر کویت شیخ صباح الاحمدالجابرالصباح کو اپنی تقریری کی اسناد پیش کی ۔اس سلسلے میں بیان پیلس میں ایک مختصر اورخوب صورت تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔اس تقریب میں کویت کے وزیرخارجہ شیخ صباح الخالدالصباح اور دیوان امیری کے ارکان کے علاوہ سفیر پاکستان کی بیوی اور سفارت خانہ پاکستان کابھی موجودتھا ۔امیرکویت نے بڑی گرم جوشی سے سفیر پاکستان کا استقبال کیااورانہیں کویت میں سفیر مقررہونے پر مبارک باددی اورکہاکہ دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید ہم آہنگی سے مضبوط ہوں گے اورکویت حکومت ہمیشہ کی طرح کی پاکستا ن کی حمایت جاری رکھے گا۔اس موقعہ پر سفیر پاکستان نے امیر کویت شیخ صباح الاحمدالجابرالصباح کو اقوام متحدہ کی جانب سے ’’قائدانسانی ‘‘ کا ایوارڈ ملنے پر صدرمملکت سید ممنون حسین اوروزیراعظم میاں محمدنوازشریف کی طرف سے مبارک باد کے پیغامات پیش کئے اورکہاکہ کویت نے ہمیشہ انسانی حقوق کی آواز عالمی سطح پر بلند کی اوراس پر عملی کام کیا جس پر اقوام متحدہ نے آپ کو قائدانسانی کا ایک عظیم ایوارڈدیاہے جس پرپوری مسلم امہ کو فخرہے ۔امیر کویت نے خصوص طورپر سفیر پاکستان کے ساتھ علاقائی مسائل اور طریقوں اورمختلف شعبوں میں وونوں ممالک کے درمیان تعاون کی توسیع کے بارے میں دوطرفہ تبادلہ خیال اور خصوصی بات چیت کی

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题