تحریک انصاف(آج) میانوالی میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی،انتظامات مکمل

Published on October 2, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 749)      No Comments
66
شہر میں موٹر سائیکل ریلی نکالنے کیساتھ ساتھ بھنگڑے ڈالتے نوجوان عوام کو جلسے میں شرکت کی دعوت دیتے رہے
میانوالی(یو این پی)پاکستان تحریک انصاف نے لاہور میں طاقت کا مظاہرہ کرنے کے بعد پارٹی چیرمین کے آبائی شہر میانوالی میں ہونے والے جلسے کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں، شہر میں موٹر سائیکل ریلی نکالنے کیساتھ ساتھ بھنگڑے ڈالتے نوجوان عوام کو جلسے میں شرکت کی دعوت دیتے رہے،لاہور میں بھرپور عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے کے بعد پاکستان تحریک انصاف نے اپنے چیئرمین عمران خان کے شہر میانوالی کا رخ کیا تو شہر میں جیسے تحریک انصاف کے پرچموں کی بہار ہی آ گئی، گورنمنٹ ہائی سکول فیلڈ کی گراونڈ میں پنڈال کی تیاریاں پورے زور و شور سے جاری ہیں لوگ جلسہ گاہ میں دن بھر آتے رہے اور تحریک انصاف کے ترانوں پر بھنگڑے ڈال کر اپنے طریقے سے پارٹی کے ساتھ وابستگی کا مظاہرہ کرتے رہے، پنڈال میں ہزاروں کی تعداد میں کرسیاں لگا دی گئی ہیں۔ آٹھ کنڑینروں پر مشتعل 20 فٹ اونچا 80 فٹ لمبا اور 30 فٹ چوڑا اسٹج بھی تیار ہو گیا ہے جبکہ ڈی جی بٹ کو اسلام آباد سے خصوصی طور پر لایا گیا ہے۔ میانوالی میں عوام کو جلسے میں بلانے کیلئے موٹر سائیکل ریلی بھی نکالی گئی جبکہ پنڈال میں لائٹ کا انتظام نہیں کیا گیا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ انتظامیہ جلسے کو دن کی روشنی میں ہی ختم کرنا چاہتی ہے۔
Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes