گلو بٹ نے ہاتھ باندھ کر قوم اور قادری سے معافی مانگ لی

Published on October 4, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 1,536)      No Comments

news-1412428417-7529لاہور ( یو این پی ) سانحہ ماڈل ٹاؤن میں گاڑیوں کے شیشے توڑنے والے کردار” گلو بٹ” نےاپنے رویے پر شرمندگی کا اظہارکرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری اور پوری قوم سے معافی مانگ لی ہے۔ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے گلو بٹ کا کہنا تھا کہ جو کیا اس پر شرمندہ ہوں اور طاہر القادری سمیت پوری قوم سے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگتا ہوں ، انا پرست نہیں ہوں قادری صاحب نہ مانے تو ان کے پاؤں بھی پڑ جاؤں گا۔ میں ایک عام شہری ہوں جبکہ میڈیا نے مجھے دہشت گرد بنا دیا ہے، میرا کسی دہشت گرد تنظیم سے کوئی تعلق نہیں اور اگر ثابت ہو جائے تو پوری زندگی جیل میں گزارنے کے لیے تیار ہوں۔ گلو بٹ کا مزید کہنا تھا کہ میں صبح اپنے گھر سے ناشتہ لینے نکلا تھا تو پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان نے مجھے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا جس پر میں نے اپنا غصہ شیشے پر نکال دیا۔موقع پر کھڑے ایس پی مجھے شاباش نہیں دلاسہ دے رہے تھے اور واپس جانے کا بول رہے تھے۔ہتھیار کے حوالے سے سوال کیے جانے پر انہوں نے جواب دیا کہ میرے پاس ڈنڈے کے علاوہ کوئی ہتھیار نہیں تھا، اگر ڈنڈے سے گولی نکل سکتی ہے تو منہ کے اشارے سے بھی نکل سکتی ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes