انوائرمینٹل واچ ٹرسٹ نے انوائرمنٹ ایکسیلینس ایوارڈ جیت لیا صدر پاجاج راجہ جاوید علی بھٹی نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ایوارڈ وصول کیا

Published on October 16, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 1,007)      No Comments
unnamedاسلام آباد (یو این پی) پاکستان میں ماحولیات پر پہلے ماحولیاتی ادارے انوائرمینٹل واچ ٹرسٹ (ای ڈبلیو ٹی) نے این ایف ای ایچ کے تحت منعقدہ مقابلے میں انوائرمینٹل ایکسیلینس ایوارڈ جیت لیا ہے۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے نیشنل فورم فار انوائرمینٹ اینڈ ہیلتھ کی تقریب میں صدر پاکستان ایسوسی ایشن آف گرین ایگریکلچرل جرنلسٹس(پاجاج) و سرپرست اعلیٰ ای ڈبلیو ٹی راجہ جاوید علی بھٹی کو انوائرمینٹ ایکسی لینس ایوارڈ دیا۔ این ایف ای ایچ کے تحت ماحول دوست اداروں کی پذیرائی کے لئے ماحولیاتی ایکسی لینس ایوارڈ کی یہ گیارہویں تقریب تھی۔ جو کہ ہر سال منعقد کی جاتی ہے۔ انوائرمینٹل واچ ٹرسٹ نے سو فیصد ماحول دوست سرگرمیوں، اقدامات اور منصوبوں کے ذریعے خواتین کی بحالی کیلئے قابل ذکر کام کیا ہے۔ قومی سطح پر حوالہ جاتی اہمیت کے حامل ای ڈبلیو ٹی گرین ویلج سہال کھینگر کامیابی کی داستان بنتا جا رہا ہے۔ عالمی سوچ اور مقامی طور پر عملی اقدامات کی پالیسی کے تحت انوائرمینٹل واچ ٹرسٹ کے ماحول دوست منصوبے قابل تقلید ہیں جن سے ہزاروں افراد میں ماحولیاتی شعوری بیداری عملی شراکت داری میں بدل چکی ہے۔ دو سو دیسی انڈوں کے لئے سیمی سولر انکیوبیٹرکی ایجاد بھی ای ڈبلیو ٹی کا کریڈٹ ہے۔ نامیاتی کسان خواتین کی استعداد کار میں اضافے ، خوشحالی  اور خودمختاری کے لئے انوائرمینٹل واچ ٹرسٹ کے منصوبے قابل ذکر ہیں جنہیں اعلیٰ سطح پر پذیرائی مل چکی ہے۔ سو فیصد ماحول دوست رنگین مچھلیوں کے ذریعے مستحق خواتین کی بحالی و خوشحالی بھی ای ڈبلیو ٹی کے ترقیاتی ویژن کا حصہ ہے۔ شجرکاری سب کی ذمہ داری کے تھیم کے تحت ای ڈبلیو ٹی کی مہم کو شہری و دیہی تعلیمی اداروں میں خصوصی مقبولیت حاصل ہوئی جبکہ ہماری جھیلوں کو ماحولیاتی آلودگی سے بچائو کی مہم بھی ای ڈبلیو ٹی نے کامیابی سے جاری و ساری رکھی ہوئی ہے۔ پاکستان ایسوسی ایشن آف گرین ایگریکلچرل جرنلسٹس(پاجاج) انوائرمینٹل واچ ٹرسٹ کے تمام ماحول دوست منصوبوں سے متعلق آگاہی اور سرگرمیوں کو اجاگر کرنے میں موثر انداز میں میڈیا پارٹنر کا مستقل کردار جاری و ساری رکھے ہوئے ہے۔
Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes