فکسنگ اسکینڈل، مجرم بنا، اب نئے روپ میں واپس آؤں گا؛محمد عامر

Published on October 16, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 476)      No Comments

Mohammad Amir claims he was under pressure to bowl no-balls
لاہور(یواین پی) فکسنگ اسکینڈل پر پابندی کا شکار محمد عامر نے کرکٹ کیرئر کی دوسری اننگز کی تیاری کر لی۔ انہوں نے کہا کہ تنہائی میں بہت کچھ سیکھ لیا۔ سوئنگ ماسٹر کے روپ میں واپس آ کر پرستاروں کو خوش کریں گے،بھارتی اخبار کو دیئے گئے انٹرویو میں فکسنگ اسکینڈل کے اہم کردار محمد عامر نے دل کی باتیں کہہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ فکسنگ اسکینڈل اور پھر سزا کے باعث اپنے پرستاروں کی نظر میں مجرم بنا، پابندی ستمبر 2015ء میں ختم ہو گی اب نئے روپ میں یعنی بہترین سوئنگ بولر کے طور پر واپس آ کر ناراض مداحوں کو خوش کر دیں گے، اسی لیے ابھی سے فٹنس پر ابھی سے توجہ دے رہے ہیں۔ اپنی تلخ یادوں کا ذکر کرتے ہوئے محمد عامر نے کہا کہ جو آپ کو کچھ غلط کرنے کا کہے وہ آپ کا دوست نہیں ہو سکتا۔ فکسنگ کے باعث پابندی کی قید کاٹنے والے بولر کا کہنا ہے کہ ٹی وی پر کوئی بھی میچ دیکھ کر دکھی ہو جاتے ہیں، پابندی کے دنوں میں اہل خانہ اور کچھ دوست ساتھ رہے، لندن میں کیس کے دوران نرجس سے ملاقات ہوئی اس سے پیار ہو گیا، 3 سال بعد اب نکاح کر لیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题