نئے آنے والوں کے لیے ہم نے ہی راہیں ہموار کرنی ہیں، طلال فرحت

Published on October 28, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 561)      No Comments

mail.google.com
کراچی (یو این پی)کوشش ہے کہ محدود وسائل میں رہ کر نئے فنکاروں کے ساتھ کام کرکے بیساکھی کے سہارے چلتی ہوئی فلم انڈسٹری کو سہارا دے سکیں، ہم میں وہ صلاحیتیں ہیں کہ ہم بالی ووڈ کا مقابلہ کر سکتے ہیں، بشرطیکہ ہمارے پاس نئی کہانی اور نئی سوچ کے ساتھ اینرجیٹک ٹیم موجود ہو، اس کے لیے نئے آنے والوں کے لیے ہمیں ہی راہیں ہموار کرنی پڑیں گی، ہماری فلم انڈسٹری کو جتنے سینئرز نے ماضی میں سہارا دیا،وہ قابل ستائش ہے، اُن کے بنائے ہوئے ستونوں کو سہارا دینے کے لیے نئی جنریشن نے ہی یہ بیڑہ اٹھاناہے اور اس سلسلے میں ادنی سی کوشش کر رہا ہوں کہ فلمی دنیا کے ستونوں کا میں بھی ایک حصہ بن سکوں،نمائندہ خصوصی سے ٹیلیفون پر بات چیت میں ڈائریکٹر طلال فرحت نے اپنے آنے والے پروجیکٹ کے سلسلے میں تفصیلات بتائیں، انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں فلمیں بننے کا ویسے ہی بہت ہی کم ریشو ہے، پاکستان میں جب فلم بن رہی ہوتی ہے تقریبا چودہ کروڑ عوام میں چندلوگ متضاد خبریں، افواہیں اور دیگر باتیں عوام میں پھیلا کر فلم کی ٹیم ہی کو نہیں کو بلکہ اسے بین الاقوامی فلمی انڈسٹری میں اسے بدنام کرنے کی کوشش کرتے ہیں، ہمیں چاہیے کہ ہم ایک دوسرے میں تعاون کریں، اپنی فلمی انڈسٹری میں منفی باتوں کو درگزر کر کے اس کے مثبت پہلوؤں کو اجاگر کر کے ڈوبتی فلم انڈسٹری کو سہارا دینے میں بھرپور کردار ادا کریں، ایک پروجیکٹ پلان کیا ہے جس میں نئے فنکاروں کے ساتھ فلمی شخصیات اور فیشن کی دنیا کے چندماڈل بھی اس فلم کا حصہ بنانے کا ارادہ ہے،جنہوں نے اپنے قیمتی وقت میں سے کچھ وقت ہمیں دینے کا وعدہ کیا ہے، فلم میں ہم نے سماجی مسائل کے ساتھ شائقین فلم کے لیے تفریح کا بھی بھرپور خیال رکھا ہے،نئے فنکاروں کے منتخب کرنے کیلئے آڈیشن کی تیاری کی گئی ہے جس کی شروعات کراچی سے کی جا رہی ہے اور پھر کوئٹہ اور لاہورمیں ہوں گے، آڈیشن کے سلسلے میں بچے، بچیوں، طلباء و طالبات اور خواتین و حضرات نے رابطہ کیا ہے امید ہے کہ محدود وسائل میں رہ کرنئے ٹیلنٹ کے ساتھ کام کرکے پاکستان کا نام روشن کر سکیں،انہوں نے بتایا کہ فلم میںآئٹم سانگ ڈالنامجبوری بنتا جا رہا ہے،کوشش ہے کہ فلم میںآئٹم سانگ کی آڈیو تین لڑکیوں پر مشتمل ملتی جلتی آوازوں کے ساتھ ریکارڈ کیا جائے،جنہیں پہلی بار فلمی دنیا میں متعارف کرایا جائے گا، فلم میں ایک قوالی بھی شامل کی جا رہی ہے جس میں عشق مجازی کا ذکر ہے امید ہے کہ ان کو جلد ریکارڈ کر نے کے بعد ریلیز کردیں ، آخر میں انہوں نے کہا کہ نئے آنے والوں کو اس بات کا خیال رکھنا چاہیئے کہ ظاہری شخصیت کے دکھاوے سے اندر کا فنکارمرجاتاہے، لہذا کوشش کریں کہ انکا فن ہمیشہ اندرکی عکاسی کرے جو یقینااپنی باڈی لینگوئیج کے ظاہر کی جاتی ہے اپنی ظاہری شخصیت کے نکھار کو چھوڑ کر اپنے اندر کے فنکار کو منوانے کے لیے بھرپور محنت کریں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes