الاحسا، اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک14 زخمی

Published on November 4, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 475)      No Comments

images
الاحسا،سعودی عرب (  یو این این پاکستان بیورو چیف زکیر احمد بهٹی) سعودی عرب مشرقی صوبے کے ضلعے الاحسا کے گاﺅں الدلوا میں ماسک پہنے 3 نامعلوم افراد نے ایک عبادت گاہ سے باہر نکلنے والے افراد پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور14 زخمی ہو گئے امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر قریبی ہسپتال میں منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے سعودی وزارت داخلہ کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے چھ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے اور بہت جلد ملزموں کو گرفتار کر لیا جائے گا سعودی سیکیورٹی فورسز نے ایک گاڑی بهی قبضے میں لی. جس سے آٹومیٹک ہتھیار برآمد ہوئے ہیں عینی شاہدین کے مطابق فائرنگ میں زخمی اور جاں بحق ہونیوالوں میں زیادہ تر نوجوان شامل تھے جو عبادتگاہ کے باہر کھڑے تھے

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes