کوئٹہ گلیڈی ایٹرزپی ایس ایل فورکاچیمپئن بن گیا

Published on March 18, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 458)      No Comments

کراچی (یواین پی) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اپنی شاندار پرفارمنس کے بل بوتے پر پی ایس ایل 4 میں فتح کا تاج اپنے سر سجالیا ہے۔ کوئٹہ کے اوپنر احمد شہزاد نے انتہائی ذمہ دارانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصف سنچری سکور کی۔پی ایس ایل 4 کے فائنل معرکے میں پشاور زلمی کا139 رنز کا ہدف کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 17 اعشاریہ 5 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے اوپنر احمد شہزاد نے ذمہ دارانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 58رنز بنائے جبکہ ریلی روسو 19رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے شین واٹسن 7 رنز بنا کر رن آﺅٹ ہوئے جبکہ احسن علی نے 25 رنز بنائے ۔اس سے قبل کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے گئے پی ایس ایل فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 138 رنز بنائے۔پشاور زلمی نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو اوپنر امام الحق صرف 4 کے مجموعی سکور پر آﺅٹ ہوگئے۔ اوپنر کے آﺅٹ ہوتے ہی ٹیم پر پریشر بڑھ گیا جس میں اضافہ اس وقت ہوا جب دوسرے اوپنر کامران اکمل 21 رنز بنا کر 31 کے مجموعی سکور پر محمد نواز کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ پشاور زلمی کے صہیب مقصود بھی قابل ذکر کارکردگی نہ دکھا سکے اور 20 رنز بنا کر براوو کی گیند پر روسو کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے۔ عمر امین 38 رنز بنا کر محمد حسنین کا شکار بنے تو نبی گل کو فواد احمد نے صرف 9 رنز ہی بنانے دیے۔ کیرون پولارڈ صرف 7 رنز بنا کر وکٹ کیپر کپتان سرفراز احمد کے ہاتھوں میں اپنا کیچ تھما بیٹھے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے نوجوان باﺅلر محمد حسنین نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ محمد نواز، فواد احمد اور ڈی جے براوو نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes