ملک بھر میں یوم عاشور مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا

Published on November 5, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 399)      No Comments

111
اسلام آباد (یو این پی) ملک بھر میں یوم عاشور مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا اور میدان کربلا کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا گیا جنہوں نے اسلام کی سربلندی کیلئے عظیم قربانیاں دیں، تمام چھوٹے بڑے شہروں اور قصبوں سے ذوالجناح اور تعزیئے کے جلوس نکالے گئے۔ وفاقی دارالحکومت میں نویں محرم الحرام کو جلوس مرکزی امام بارگاہ جی 6/2 سے نکالا گیا جو اپنے روایتی روٹس سے گزرنے کے بعد شام کو اختتام پذیر ہوا۔ راولپنڈی میں محرم الحرام کا مرکزی جلوس مرکزی امام بارگاہ کرنل مقبول حسین سے برآمد ہوا جو بارگاہ قدیمی جاکر اختتام پذیر ہوا۔ کراچی میں دسویں محرم الحرام کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے نکالا گیا اور پانے روایتی راستوں سے گزرنے کے بعد امام بارگاہ حسینیہ ایرانیہ جاکر اختتام پذیر ہوا۔ لاہور میں جلوس نثار حویلی سے نکالا گیا جو روایتی علاقوں سے گزر کر کربلا گامے شاہ جا کر ختم ہوا۔ پشاور میں مرکزی جلوس قصہ خوانی امام بارگاہ علمدار سے نکالا گیا جو شہر کے مختلف علاقوں سے گزرنے کے بعد شام کو اسی مقام پر اختتام پذیر ہوا۔ آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان اور قبائلی علاقوں میں بھی محرم الحرام کے جلوس نکالے گئے۔ شام کو شام غریباں اور مجالس ہوئیں جن میں حضرت امام حسین اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر روشنی ڈالی گئی۔ وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے محرم الحرام کے موقع ر سخت حفاظتی انتظامات کئے تھے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog