کم وقت میں زیادہ سے زیادہ سیلاب متاثرین کو رقوم کی ادائیگی کی سلپس جاری کی جائیں ندیم کامران؂

Published on November 10, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 279)      No Comments

ministerجھنگ(یواین پی) صوبائی وزیرزکوٰۃ و عشرملک ندیم کامران نے ڈی سی او راجہ خرم شہزاد عمر کے ساتھ سیلاب متاثرین کو حکومتی امدادی رقم کی دوسری قسط تقسیم کرنے کے سنٹر ضلع کونسل کا معائنہ کیا ۔ صوبائی وزیر نے سنٹر کے مختلف شعبوں کا تفصیلی معائنہ اور انتظامات کا جائزہ لیا ۔انہوں نے اس موقع پر ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ سنٹر پر آنے والے سیلاب متاثرین کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے ۔انہوں نے کہا کہ کم سے کم وقت میں زیادہ سے زیادہ سیلاب متاثرین کو رقوم کی ادائیگی کی سلپس جاری کی جائیں تاکہ وہ بروقت اپنے گھروں کو لوٹ سکیں ۔صوبائی وزیر نے بنک حکام کو پابند کیا کہ وہ سیلاب متاثرین کو ترجیحی بنیادوں پر سہولیات فراہم کریں۔انہوں نے سنٹر انچارج اور دیگر متعلقہ عملہ پر واضح کیا کہ وہ دلجمعی سے اپنے فرائض سرانجام دیں اس ضمن میں کسی قسم کی کو تاہی ہر گز برادشت نہیں کی جائیگی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes