ورلڈ اوپن سکوائش،پاکستان کے ناصر اقبال دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے،فرحان زمان کو شکست

Published on November 16, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 446)      No Comments

777
دوحہ ۔۔۔سٹار پاکستانی کھلاڑی ناصر اقبال پیش قدمی کے سلسلے کو بڑھاتے ہوئے قطر پی ایس اے ورلڈ اوپن سکوائش ٹورنامنٹ مینز سنگلز دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے۔ فرحان زمان شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئے۔ اس سے قبل عامر اطلس بھی شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہو چکے ہیں۔ قطر میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے پہلے راؤنڈ میچ میں پاکستان کے ناصر اقبال نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف انگلش کھلاڑی چارلس کو شکست دے کر دوسرے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کیا، دوسرے راؤنڈ میں ناصر اقبال کا مقابلہ روایتی حریف بھارتی کھلاڑی سوراو گوشل سے ہو گا۔ ایک اور میچ میں مصر کے کھلاڑی نے پاکستان کے فرحان زمان کو زیر کر کے ایونٹ سے باہر کر دیا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes