پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں صرف پلیٹ فارم کی کمی ہے،نعت خواں طارق غوری

Published on June 15, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 398)      No Comments

کراچی(یواین پی) حال ہی میں یو ٹیوب پر چلنے والی ایک نعت کی ویڈیونے اچھے سننے والوں کو اپنی طرف متوجہ کر لیا ہے جوکہ پاکستان ریلوے کے انجن ڈرائیورطارق غوری کی ہے ، تفصیلات کے مطابق کوٹری کے رہائشی پاکستان ریلوے کے ریلوے انجن ڈرائیور طارق غوری کو بچپن سے نعت، حمد اور قومی نغمے گانے کا شوق رہا اور اس شوق کی بدولت وہ ہر مرحلے پر کامیاب ہوتے رہے اور کئی مقابلوں میں انعامات، شیلڈز اور سرٹیفکیٹ اپنے نام کیے، ان سے رابطہ کرنے پر انہوں نے بتایا کہ میرے ایک دیرینہ دوست کی فرمائش پر میں نے ایک ویڈیو موبائل فون پر کراچی کے سٹی اسٹیشن پر ریکارڈ کی اور مجھے قطعی پتہ نہیں تھا کہ وہ اسے یوٹیوب پر اپ لوڈ کر دیں گے، مجھے حیرت ا س بات پر ہوئی کہ چند دنوں بعد میرے پاس کال آنے لگیں کہ میری آواز بہت اچھی ہے میں نے پوچھا کہ آپ کو کیسے پتہ ؟تو بتایا گیا کہ آپ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر چل رہی ہے،میں بڑا خوش ہوا کہ مجھے کسی نے موقع فراہم نہیں کیا صرف سوشل میڈیا نے میرے فن کو دنیا کے سامنے روشناس کرایا جس کا میں شکرگزار ہوں اور اس وقت مجھے احساس ہوا کہ واقعی ہمارے ملک میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں بلکہ دیکھا جائے تو پلیٹ فارم کی کمی ہے کہ جس پر اگر ہمیں موقع فراہم کیا جائے تو ہم بھی کسی سے کم نہیں میں سمجھتا ہوں کہ اگر یہ کمی دور ہوجائے تو ہمارے ملک کا ہر نوجوان ایک نئے ہنر کے ساتھ پاکستان کا نام روشن کرنے میں پیچھے نہیں رہے گا انھوں نے مزید کہا کہ میں غریب ضرور ہوں مگر گائیکی کے ہنر کی دولت سے مالامال ہوں اور میں سمجھتا ہوں کہ میرے لیے یہ بہت ہے اگر ہمارا یہی ہنر پاکستان ٹیلی وژن اوردوسرے ٹی وی چینلز پر ٹیلی کاسٹ ہو تو ہماری شوبز انڈسٹری میں ایسے لوگوں کااضافہ ہوتا چلا جائے گا جس کے بعد ہمارے لوگ دوسرے ملک کے لوگوں سے گوانا چھوڑ دیں گے انہوں نے مزید بات چیت میں کہا کہ میں پی ٹی وی کراچی سینٹر بھی گیا مگر مجھے موقع فراہم نہیں کیا گیا جب کہ کچھ لوگوں نے کہا کہ اپنی سی ڈی بنوا کر اپنے آپ کو پرومو ٹ کر لو، میں ان کی اس بات سے قطعی متفق نہیں تھا میرا کہنا یہ ہے کہ اگر مجھ میں ٹیلنٹ ہے تو سمجھ بوجھ رکھنے والا خود رابطہ کرے گا، واضح رہے طارق غوری مشہور و معروف گلوکارسجاد علی اور راحت فتح علی خان صاحب کے علاوہ کئی دیگر گلوکاروں جیسا با آسانی نہ صرف گا سکتے ہیں بلکہ انھیں سندھی، پنجابی اور سرائیکی زبان پربھی عبور حاصل ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme