پولیو کے خاتمہ کے لیے ہمیں روایتی طریقہ کارکو چھوڑ کر جنگی بنیادوں پر کام کرنا ہے جواد اکرم

Published on November 28, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 456)      No Comments

28-11-2014
وہاڑی(یواین پی)ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر جواد اکرم نے کہا ہے کہ پولیو کے خاتمہ کے لیے ہمیں روایتی طریقہ کارکو چھوڑ کر جنگی بنیادوں پر کام کرنا ہے یہ کسی ایک ادارے ، فرد کی نہیں پورے معاشرے کی ذمہ داری ہے کہ ہر فرد اپنے فرض کو پہچانے اور پولیو جیسے مہلک مرض کے مکمل خاتمے اور قوم کے نونہالوں کو اس موذی مرض سے بچانے کے لیے میدان عمل میں آکر اپنا کردار اداکرے یہ بات انہوں نے اپنے کمیٹی روم میں 8دسمبر سے شروع ہونے والی تین روزہ پولیو مہم کے انتظامات کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اجلاس میں ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر افضل بشیر، ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈاکٹر شاہد سلیم،ڈی ایچ او ڈاکٹر نعیم صادق ملہی ، اسسٹنٹ کمشنرز سیف اللہ ساجد ، کامران خان ، محمد ریاض ، ڈی ڈی ایچ اوز ڈاکٹر جاوید خالد، ڈاکٹر راؤ خلیل، ڈی او سکینڈری ایجوکیشن رانا کوثر،پی آر ایس پی کے عامر قریشی ، ڈی او بہبود آبادی راؤ راشد حفیظ، ڈاکٹر غلام محی الدین ،سپرنٹنڈنٹ ویکسینیٹرز اظٖہر بٹ اور انسپکٹر سیکیورٹی شریک تھے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر جواد اکرم نے کہا کہ پولیو مہم کے دوران کسی قسم کی غفلت یا سستی برداشت نہیں کی جائیگی پولیو کے قطرے پلانے میں روکاوٹ بننے والے پرائیویٹ سکولوں کی انتظامیہ کے خلاف بھی کارروائی کی جائیگی اور سکول کی رجسٹریشن فوری منسوخ کر دی جائیگی انہوں نے کہا کہ پختون آبادی ، خانہ بدوشوں اور مذہب کی آڑ لے کر پولیو کے قطرے پلانے سے انکاری والدین کے خلاف بھی کارروائی ہو گی محکمہ صحت پولیس سے مدد حاصل کر سکے گا دوردراز ، دشوار اور دریائی علاقوں میں خصوصی توجہ دی جائیگی اجلاس کو بتایا گیا کہ پولیو قطرے پلانے کے دوران امن و امان کے حوالہ سے کسی قسم کی حساس صورتحال کے نتیجہ میں پاک فوج کی خدمات بھی حاصل کی جا سکتی ہیں تاہم ضلع وہاڑی میں ایسی کسی صورتحال کا خدشہ نہیں اجلاس میں ای ڈی او ہیلتھ داکٹر افضل بشیر نے بتایا کہ ضلع وہاڑی میں اس تین روز مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے4لاکھ99ہزار722بچوں کو پولیو ویکسین پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جس کے لیے1222ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ان کی نگرانی کے لیے308 ڈسٹرکٹ ، تحصیل، زونل اور ایریا سپروائزر مقرر کئے گئے ہیں۔ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر جواد اکرم نے ہدایت کی کہ پولیو کے قطرے پلانے کے لیے18سال سے کم عمر کسی رضا کار کی خدمات حاصل نہ کی جائیں ۔سابقہ مہم کے دوران فرائض انجام دینے والوں کو معاوضہ نہ ملنے بارے ڈی سی او کے استفسار پر ای ڈی او ہیلتھ نے بتایا کہ یہ معاوضہ متعلقہ اتھارٹی کی طرف سے براہ راست ویکسینیٹرز کے اکاؤنٹس میں منتقل کیا جاتا ہے جس کا ضلعی محکمہ صحت سے کوئی تعلق نہ ہے

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes