متوسط طبقے کی حکمرانی کا انقلاب ضرور آئیگا، الطاف حسین

Published on December 10, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 354)      No Comments

333
پاکستان میں خلق خدا راج کرے گی اور ملک سے ظلم وستم اور جبرواستبداد کا نظام ہمیشہ ہمیشہ کے لئے ختم ہوجائے گا
قوم کے بہتر مستقبل کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے ایم کیوایم کا قیمتی سرمایہ ہیں، حق پرست شہداء کے دن پر بیان
کراچی/لندن(یو این پی)متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہاہے کہ حق پرست شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور پاکستان میں غریب اور متوسط طبقے کی حکمرانی کا انقلاب ضرور آئے گا،لندن سے جاری اپنے بیان میں الطاف حسین نے کہا کہ قوم کے بہتر مستقبل کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے ایم کیوایم کا قیمتی سرمایہ ہیں، جنہوں نے اپنے نظریے اور مقصد کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کردیا لیکن کسی باطل قوت کے آگے سر جھکانا گوارا نہیں کیا، یہ ان کی قربانیوں کا ہی ثمر ہے کہ آج ایم کیوایم کا فلسفہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت پاکستان کے چپے چپے میں پھیل چکا ہے، ملک بھر میں فرسودہ جاگیردارانہ نظام کے خلاف غریب ومتوسط طبقہ کی حکمرانی کا شعور تیزی سے فروغ پارہا ہے،الطاف حسین نے کہا کہ حق پرست شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائے گی، ہمیں کامل یقین ہے کہ جلد ہی پاکستان میں غریب ومتوسط طبقہ کی حکمرانی کا انقلاب آئے گا، پاکستان میں خلق خدا راج کرے گی اور ملک سے ظلم وستم اور جبرواستبداد کا نظام ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ختم ہوجائے گا، ایم کیوایم کے تمام ذمہ داروں اورکارکن شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھیں اور اپنے مقصد کی تکمیل کے لئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہ کریں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog