پاکستان کے حصہ میں پاک ایران گیس پائپ لائن کا کام مکمل کر لیا جائے گا،شاہد خاقان عباسی

Published on December 11, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 731)      No Comments
11111111
اسلام آباد ۔۔۔ وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان کے حصہ میں پاک ایران گیس پائپ لائن کا کام مکمل کر لیا جائے گا۔ بدھ کو ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاک ایران گیس منصوبہ کے حوالے سے پاکستان نے اپنی ایران کی ساتھ اپنے وعدے کو پورا کرنے کے لئے حالیہ دنوں میں موثر اقدامات اٹھائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے وزیر مالی و اقتصادی امور کے دورہ پاکستان کے موقع پر اچھی ملاقاتیں ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گوادر سے 700 کلومیٹر گیس پائپ لائن اور ایران سے نوابشاہ تک 70 کلومیٹر پائپ لائن بچھانے کا معاہدہ ایک چینی آئل کمپنی سی این پی سی کے ساتھ کیا گیا ہے، چینی کمپنی 700 کلومیٹر گیس پائپ لائن کا کام 24 ماہ میں مکمل کرے گی۔
Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme