اداکار رؤف خالد کی 5ویں برسی 24نومبر منائی جائے گی

Published on November 22, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 420)      No Comments

rauf
جہانیاں (یو این پی )معروف پروڈیوسر ‘ رائٹر ‘ ڈائریکٹر اور اداکار رؤف خالد کی پانچویں برسی 24نومبر کو منائی جائے گی۔مرحوم کا اصلی نام عبدالرؤف خالد تھا اور ان کا تعلق مردان سے تھا ‘ان کی وجہ شہرت کشمیر کے موضوع پر بننے والی ڈرامہ سیریل ’’انگار وادی‘‘ اور ’’لاگ ‘‘ بنے۔ جنھیں ڈائریکٹ ‘ پروڈیوس اور لکھنے کے علاوہ بطور اداکار بھی کام کیا۔ ان ڈرامہ سیریلز کے ذریعے بین الاقوامی سطح پر کشمیریوں کی حق خود ارادیت تحریک کو تقویت ملی وہیں بھارتی فوج اور حکومت کا گھناؤنا چہرے بھی بے نقاب ہوا۔ ان ڈرامہ سیریلز کے ذریعے اداکار نیئر اعجاز اور خواجہ سلیم کو ملک گیر شہرت ملی۔رؤف خالد نے پی ٹی وی اسلام مرکز سے آن ائیر جانیوالی سپرہٹ ڈرامہ سیریل ’’گیسٹ ہاؤس‘‘ کے بھی خالق ہیں جس کے ذریعے جان ریمبو کو متعارف کروایا۔ انھوں نے بطور رائٹر ڈائریکٹر کیرئیر کا آغاز 1989ء میں منشیات کے موضوع پر بنائی جانیوالی ڈرامہ سیریل ’’مدار‘‘ سے کیا۔ رؤف خالد کو ان کی فنی خدمات پر پرائیڈ آف پرفارمنس کے علاوہ ’’دی کشمیر میڈل‘‘ سے بھی نوازا جاچکا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy