بھارتی حکومت ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کر کے حکومت پاکستان کو آگاہ کرے،آل پارٹیز کانفرنس کی قرارداد

Published on January 3, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 268)      No Comments

03
اسلام آباد ۔۔۔ آل پارٹیز کانفرنس نے جمعہ کو بھارتی سکیورٹی فورسز کے غیر قانونی اور بے ضمیرانہ فعل کی شدید مذمت کی اور یہ مطالبہ کیا کہ بھارتی حکومت اس بربریت اور دھوکہ باز اقدام کی وجوہات بتائے۔ آل پارٹیز کانفرنس کی قرارداد میں 31 دسمبر 2014ء کو پیش آنے والے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیا گیا جس میں پاکستان رینجرز کے دو جوان شہید ہوئے۔ قرارداد میں امید ظاہر کی گئی ہے کہ بھارتی حکومت اس واقعہ کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کر کے حکومت پاکستان کو آگاہ کرے۔ حقیقت یہ ہے کہ یہ جوان مسلمہ اقدار کے مطابق سفید جھنڈا لیکر بارڈر فلیگ میٹنگ میں شرکت کیلئے طے شدہ مقام پر گئے جہاں ان پر فائرنگ کی گئی جس میں پاکستان رینجرز کے دو جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔ بھارتی بارڈر سیکورٹی فورسز کی یہ بزدلانہ ، غیر اخلاقی اقدام اور مسلمہ عالمی اقدار کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔ قرارداد میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بھارت کی یہ کارروائی بارڈر کوآرڈینیشن میکنزم کی روح کیخلاف ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy