انڈسٹری کو دلدل سے نکالنے کیلیے معیار کو اپنانا ہوگا، زیبا بختیار

Published on October 24, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 328)      No Comments

\"5\"

لاہور ۔۔۔ اداکارہ زیبا بختیار نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کو دلدل سے نکالنے کے لیے معیار کو اپنانا ہوگا۔
پنجابی بھڑکوں اور غنڈہ گردی والی فلمیں اب ماضی کا حصہ بن چکی ہیں لوگ اصلاح پسند فلمیں دیکھنا چاہتے ہیں‘ میں آج کل ڈراموں میں زیادہ مصروف ہوں فلم انڈسٹری کی بحالی کے لیے دعا گو ہوں۔اپنے ایک انٹرویو کے دوران زیبا بختیار نے کہا کہ پاکستانی فلم انڈسٹری میں آج بھی جو چند فلمیں بن رہی ہیں ان کا معیار اتنا گرا ہوا ہے کہ انھیں کوئی سینما جگہ دینے کے لیے بھی تیار نہیں۔ انھوں نے کہا کہ اگر ہم معیار کو ترجیح دیں اور ایسی فلمیں بنائیں جو شائقین کے لیے پسندیدہ ہوں تو کوئی شک نہیں کہ معاملات کو بہتر کیا جا سکتا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog