ماریا شرا پووا فیڈ کپ میں پولینڈ کے خلاف ابتدائی میچ میں روس کی نمائندگی کریں گی

Published on January 27, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 647)      No Comments

07
ماسکو(یو این پی) گولڈن گرل اور عالمی نمبر دو ماریا شرا پووا آئندہ ماہ فیڈ کپ ٹینس ٹورنامنٹ میں پولینڈ کے خلاف ابتدائی میچ میں روس کی نمائندگی کریں گی۔ روس اور پولینڈ کی ٹیموں کے درمیان فیڈ کپ میچ 7 سے 8 فروری تک کھیلا جائے گا۔ اولمپک ٹیم مینجر ویلادیمیر کیملزون نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ چار مرتبہ گرینڈ سلیم چیمپئن سوتیلانا کزنٹسوا اور انستاسیا پولوچنکووا بھی میچ میں ملک کی نمائندگی کریں گی۔ روس کو چار بار فیڈ کپ ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل ہے اور گزشتہ برس اسے ابتدائی راؤنڈ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ یاد رہے کہ روس اور پولینڈ کی ٹیمیں پہلی بار فیڈ کپ میں آمنے سامنے ہوں گی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes