راجن پور،قبضہ واگزار کرانے کے لیئے پولیس ،ریونیو جنگلات اورضلعی انتظامیہ کی ٹیمیوں نے گرینڈ آپریشن کا آغاز

Published on February 11, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 589)      No Comments

unnamed
راجن پور (یواین پی) پنجاب حکومت کے حکم اور ڈی سی او راجن پو ر غازی اما ن اللہ کی ہدایت پر ضلع راجن پور میں محکمہ جنگلات کی اراضی پر ناجائز قابضین سے قبضہ واگزار کرانے کے لیئے پولیس ،ریونیو جنگلات اورضلعی انتظامیہ کی ٹیمیوں نے گرینڈ آپریشن کا آغاز کر دیا ۔ بھاری مشینری کے ساتھ پولیس کے بھاری نفری موقع پر موجود ہے ۔اب تک 806 ایکڑ سرکاری اراضی کو ناجائزقابضین سے واگزار کر لیا گیا ۔ وہاں موجود 49ڈیرے گرا دیئے گئے اور ٹیو ب اکھاڑ دیئے گئے ہیں ۔ پورے ضلع سے آخری انچ تک سرکاری اراضی واگزار کرا ئی جا ئے گی۔ ڈی سی او غازی امان اللہ کی عزم ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی سی او کے حکم پر ضلع بھر میں جنگلات کے قیمتی رقبہ ناجائز قابضین سے قبضہ چھڑانے کے لئے گرینڈ آپریشن کے ذریعے مزید9355ایکڑ اراضی پر سے بھی جلد ناجائز قبضہ ختم کراد یا جا ئے گا ۔ اس سلسلے میں ڈی سی او غازی امان اللہ نے کہا ہے کہ یہ قیمتی رقبہ ملک اور قوم کی امانت ہے جسے واگزار کرا کر اسے سرکاری مقاصد کے لیئے استعمال کیا جا ئے گا ۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں محکمہ جنگلات کے 42آفیسرز اور سٹاف ۔ ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں ۔ پولیس کی بھاری نفری ٹریکٹروں اور دیگر مشینری کے ساتھ رقبہ واگزار کرانے میں مصروف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر موقع پر موجود محکمہ ریونیوکی ٹیمیں حد بندی کے نشانات بھی لگاتی جا رہی ہیں اور اس قبضہ کو مستقل کرنے کے لیئے بھی لائحہ عمل تیار ہے اور وہاں مستقبل چیک پوسٹیں قائم کی جا رہی ہیں تاکہ دوبارہ اس رقبہ پر قبضہ ممکن نہ ہو سکے ۔ انہو ں نے مزید بتایا کہ صرف آج کے دن مزید 115ایکڑ اراضی جو بیٹ باغ شاہ میں واقع ہے ناجائز قابضین سے واگزار کر ا لی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس عظیم مقصد کے لیئے کسی بھی کو ئی رعایت نہیں کی جا ئے گی اور اس میں روکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف بھی آہنی ہاتھوں سے نمٹا جا ئے گا ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题