شہر میں ڈکیتی و چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے خلاف ڈی بلاک اور کالج روڈ کے تاجروں کی شٹرڈاؤن ہڑتال

Published on February 17, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 382)      No Comments

01
بورے والا(یو این پی)شہر میں ڈکیتی و چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے خلاف ڈی بلاک اور کالج روڈ کے تاجروں کی شٹرڈاؤن ہڑتال،کالج روڈ پر ٹائر جلا کر احتجاجی دھرنا،پولیس کی ملزمان جلد گرفتار کرنے اور تاجروں کو مذید سیکورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی،تفصیلات کے مطابق ڈسٹری بیوٹررز ایسوسی ایشن بورے والا کے صدر چوہدری محمد افضل،سابق ممبر ضلع کونسل چوہدری اعجاز اسلم،چوہدری محمد عامر اور دیگر تاجر راہنماؤں کی قیادت میں آج ڈی بلاک کے تمام ڈسٹری بیوٹرز و دیگر کاروباری حضرات اور کالج روڈ کے تاجروں نے گذشتہ شب ڈی بلاک میں بیک وقت مسلح ڈکیتی کی دو وار داتوں کے خلاف صبح 8بجے سے11بجے تک شٹر ڈاؤن ہڑتال کرکے کالج روڈ پر ٹائر جلا کر احتجاجی مظاہرہ کیا اور دھرنا دئیے رکھا اس موقع پر تاجروں نے وار داتوں کے خلاف پلے کارڈز بھی اُٹھا رکھے تھے اُنکا مطالبہ تھا کہ ڈکیتی کے ملزمان جلد گرفتار کیے جائیں اور شہر میں تاجروں کو مناسب سیکورٹی فراہم کی جائے اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ ماڈل ٹاؤن چوہدری محمد اکبر نے موقع پر پہنچ کر تاجر نمائندوں سے مذاکرات کیے جس میں انہوں نے ملزمان کی جلد گرفتاری اور پولیس کے گشت کو مذید موثر بنا کر تاجروں کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی جس پر تاجر پرامن طور پر منتشر ہو گئے اور ہڑتال ختم کر دی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog