سابق صدر آصف علی زرداری کی پولیس لائن پر حملے کی مذمت

Published on February 18, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 264)      No Comments

1
اسلام آباد(یو این پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری نے لاہور میں پولیس لائن پر دہشتگردوں کی جانب سے حملہ کی شدید مذمت کی ہے جس میں پانچ افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ ایک بیان میں سابق صدر نے دہشتگردی کے خلاف بہادر پولیس فورس کی کارروائیوں کو سراہا اور کہا کہ پوری قوم دہشتگردی کو شکست دینے کے لئے متحد ہے۔ ہمارے شہید ہمارے ہیرو اور ہیروئن ہیں جن کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ سابق صدر نے شہیدوں کے اعلیٰ درجات اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا بھی کی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme