ہارون آباد میں ڈکیتی کی وارداتوں کا سلسلہ عروج پر

Published on March 25, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 380)      No Comments

2757_72798318
ہارون آباد(یواین پی)ہارون آباد میں ڈکیتی کی وارداتوں کا سلسلہ عروج پر ،دو مسلح ڈاکو موٹر سائیکل سوار انجم بردارز کے سیل مین سے مبینہ طور پر لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہوگئے ،ڈی ایس پی سرکل ہارون آباد اوردونوں تھانہ جات کے ایس ایچ اوزبھی شہر سے باہر ،لاوارث شہر میں ڈاکوؤں نے ات مچا دی ،ایک ہفتہ میں متعدد وارداتوں نے تاجر برادری کو عدم تحفظ کر شکار کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق انجم برداز کا سیل مین غضنفر اپنی ڈیوٹی پر مامور سبزی منڈی میں مصطفی ٹاؤن روڈ پر جا رہا تھا کہ دو مسلح موٹر سائیکل سوارآئے اور رقم کا بیگ اسلح کے زور پر چھین کر اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہو گئے ۔یاد رہے کہ ہارون آباد میں ڈکیتی کی وارداتوں کا سلسلہ عروج پر پہنچ چکا ہے اور پولیس اس سلسلہ میں کوئی کارکردگی نہ دکھا سکی ہے ہارون آباد کے دونوں تھانہ جات میں عرصہ دراز سے تعینات ایس ایچ او کی کارکردگی صفر ہو چکی ہے جو کہ اعلی حکام کے لیے سوالیہ نشان بن چکا ہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题