چینی صدرژی جن پنگ باؤفورم کی افتتاحی تقریب سے کلیدی خطاب کریں گے

Published on March 27, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 701)      No Comments

03
بیجنگ ۔۔۔ 26چینی صدر ژی جن پنگ 28مارچ کوباؤفورم کی افتتاحی تقریب سے کلیدی خطاب کریں گے۔ چین کے صوبہ ہینان کے ساحلی شہرباؤکے نام کی مناسبت سے چارروزہ ’’2015 باؤ فورم برائے ایشیاء ‘‘ 26 سے 29 مارچ تک جاری رہے گا جبکہ اس کی افتتاحی تقریب 28مارچ کومنعقدہوگی جس سے چینی صدرژی جن پنگ مہمان خصوصی کی حیثیت سے کلیدی خطاب کریں گے ۔ پیپلز ڈیلی کی رپورٹ کے مطابق چینی صدر تیسری مرتبہ باؤ فورم میں شرکت کررہے ہیں ۔2010 میں انھوں نے فورم سے چین کے نائب صدراور 2013 میں نومنتخب صدرکی حیثیت سے خطاب کیا تھا۔2013 میں انھوں نے فورم سے خطاب میں انھوں مشترکہ منزل کے احساس کی تعمیرکی تجویزدی تھی جواس وقت بین الاقوامی برادری کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔2015 باؤسالانہ کانفرنس کا عنوان ’’ایشیاء کا نیا مستقبل: مشترکہ منزل کی کمیونٹی کی جانب ‘‘ رکھا گیا ہے ۔سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ Boao فورم چین کیلئے اپنے نقطہ نظر کواجاگرکرنے اور دیگر ایشیائی ممالک اور باقی دنیا کے ساتھ پیشگی تبادلے کیلئے ایک اہم پلیٹ فارم بن گیا ہے۔کانفرنس میں چین کے اعلی ترین رہنماء اورآسٹریا،انڈونیشیاء،نیپال، آرمینیا، سری لنکا،یوگنڈا، زیمبیاکے صدور،معروف تاجروں اورماہرین معاشیات کی موجودگی دنیا بھرکی توجہ اپنی طرف مبذول کرائے گی۔کانفرنس میں ایشیا کے مستقبل پرتعاون اور ترقی پرخصوصی توجہ کے علاوہ علاقائی ترقی کیلئے سلک روڈاکنامک بیلٹ اور21ویں صدی کے میری ٹائم سلک روڈکی مشترکہ تعمیرکیلئے حمایت حاصل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔باؤفورم کی بنیادچودہ سال قبل علاقائی معاشی انضمام کے فروغ اورایشیائی ممالک کواپنے ترقیاتی مقاصدکے قریب لانے کیلئے رکھی گئی تھی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题