وہاڑی،55کروڑ روپے مالیت سے زائد کی81کلو میٹر طویل 9دیہی سڑکوں کے تعمیراتی منصوبوں کا افتتاح

Published on April 5, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 745)      No Comments

vehari
وہاڑی( یواین پی)وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے دیہی سڑکات کی کشادگی و بحالی منصوبہ کے حوالہ سے ضلع وہاڑی میں 55کروڑ روپے مالیت سے زائد کی81کلو میٹر طویل 9دیہی سڑکوں کے تعمیراتی منصوبوں کا افتتاح کر دیا گیا ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر رانا سلیم احمد نے ڈی پی او صادق علی ڈوگر ، ایم این اے سید ساجد مہدی سلیم ، ایم این اے طاہر اقبال چودھری ، ایم پی اے میاں ،محمد ثاقب خورشید ، ایم پی اے محمد نعیم اختر خان بھابھہ ، ایم پی اے چودھری ارشاد احمد ارائیں کے ہمراہ خانیوال روڈ وہاڑی سے چک نمبر79/ڈبلیو بی براستہ13/ڈبلیو بی ،چار کروڑ اکتیس لاکھ روپے کی 6کلومیٹر طویل دیہی کارپٹ روڈ کے تعمیراتی کام کا افتتاح کیا اس موقع پر ایکسئن ہائی ویز ملتان ریجن امجد رضا ، ایس ڈی او ہائی ویز راؤ دلشاد خان ، ای ڈی او فنانس محمدغیاث، اسسٹنٹ کمشنر کامران خان ، ٹی ایم ا و میاں اظہر جاوید ، ڈی ایس پی صدر شاہد نیاز ، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر مظہر حسین وٹوکے علاوہ علاقہ کے معززین کی کثیر تعداد موجود تھی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر رانا سلیم احمد نے کہاکہ ملکی معیشت میں مواصلاتی نظام کی اہمیت انسانی جسم کی شریانوں کی سی ہے ملکی زرعی اجناس، خام مال سمیت صنعتی و زرعی مصنوعات کی ترسیل کے لیے جدید اور بہتر ذرائع آمدورفت نہایت ضروری ہیں اسی مقصد کے پیش نظر پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں15ارب روپے کی خطیر رقم سے دو ہزار کلومیٹر طویل دیہی سڑکوں کی کشادگی و بحالی کی منظوری دی ہے انہوں نے کہا کہ وہاڑی میں اس منصوبہ کے تحت9سڑکوں پر چھ ماہ کے اندر تعمیراتی کام مکمل کر لیا جائیگا انہوں نے کہا کہ تعمیراتی کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ڈی پی او صادق علی ڈوگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دیہی سڑکات کی تعمیر سے پولیس کو جرائم پیشہ افراد کے خلاف فوری کارروائی کے لیے بہترین راستہ میسر آئیگا اور پولیس گشت کو مؤثر بنانے میں مدد ملے گی انہوں نے کہا کہ عوام دہشت گردی کی جنگ میں اپنے اداروں کا ساتھ دیں اور دہشت گردوں کے عزائم کو ناکام بنائیں ایم این اے طاہر اقبال چودھری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاق اور پنجاب میں ایک ہی جماعت کی حکومت ہونے کی وجہ سے بہترین ہم آہنگی تعمیر وترقی اور عوامی مسائل کو تیزی سے حل کرنے میں معاون ہے انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد تو صرف پاکستان کی ترقی اور اس کے باسیوں کی خوشحالی اور ملک میں امن وامان قائم کرنا ہے انہوں نے کہا کہ سڑکوں کے یہ تعمیراتی منصوبے ملکی ترقی میں بہتری لائیں گے ایم پی اے میاں محمد ثاقب خورشید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترقی عوام کا حق ہے پنجاب حکومت شہر اور دیہات کا فرق ختم کرنے کے لیے دیہی علاقوں میں سہولیات کاجال بچھا رہی ہے بنیادی مراکز صحت سمیت دیہی تعلیمی اداروں کی حالت زار کو بہتر بنایا جا رہا ہے دیہی سڑکات کی کشادگی و بحالی کے پہلے فیز میں صوبہ بھر میں15ارب روپے خرچ کئے جا رہے ہیں عوام کے مسائل کا جلد حل خادم اعلی پنجاب کا عزم ہے صوبائی پارلیمانی سیکریٹری برائے مواصلات و تعمیرات محمد نعیم اختر خان بھابھہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھ سمیت عوامی نمائندوں نے وزیر اعلی پنجاب کو دیہی سڑکوں کی خستہ حالی اور عوام کو درپیش مشکلات سے آگاہ کیا جس پر وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے اس شعبہ کے لیے فنڈز مختص کرتے ہوئے ممبران اسمبلی سے تجاویز طلب کیں اب ہمارے دیہات میں لوگ لاہور کی طرح کارپٹ روڈز پر سفر کریں گے انہوں نے کہا کہ حکومت نے بجلی کے بحران پر قابو پانے کے لیے جو اقدامات کئے ہیں ان کے نتائج جلد سامنے آئینگے ،ایم پی اے چودھری ارشاد احمد ارائیں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت عوام کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنے میں بھی خصوصی دلچسبی لے رہی ہے ان کی تجویز پر ضلع وہاڑی کو زیر زمین پانی ناقابل استعمال ہونے کی بناء پر ترجیحی طور پر اس منصوبہ میں شامل کیا گیا ہے ان منصوبوں پر جلد ہی کام شروع ہو گا انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب نے 10فٹ چوڑی سڑکوں کو 12فٹ تک کشادہ کرنے کی منظوری دے کر ایک احسن اقدام کیا ہے

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题