ایل پی جی کی قیمتوں میں 10 روپے فی کلو کمی کا اعلان، گھریلو سلنڈر115 جبکہ کمرشل 460 روپے سستا ہو گیا

Published on April 6, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 835)      No Comments

abc اسلام آباد (یو این پی) وفاقی حکومت نے ایل پی جی کی قیمتوں میں 10 روپے فی کلو کمی کر دی۔ گھریلو سلنڈر115 کمرشل 460 روپے سستا ہو گیا ۔ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے یو این پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 10 روپے کمی کر دی ہے جس کے بعد کراچی میں ایل پی جی کی قیمت 80 لاہور،اسلام آباد اور پشاور میں 85 جبکہ مری، مظفرآباد اور فاٹا میں 90 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔ قیمتوں میں کمی کے بعد گھریلو سلنڈر 115 جبکہ کمرشل سلنڈر460 روپے سستا ہو گیا ہے۔ عرفان کھوکھر نے مزید بتایا کہ ایل پی جی کے سرکاری اداروں نے قیمت 9400 روپے فی ٹن کمی کی اور فی ٹن قیمت 70500 سے کم ہو کر 61100 روپے ہو گئی ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog