علاقہ ہارون آباد میں ہیروئن جیسا مہلک اور جان لیوا نشہ فروخت ہونے لگا

Published on April 11, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 396)      No Comments

images
ہارون آباد(یواین پی)علاقہ ہارون آباد میں ہیروئن جیسا مہلک اور جان لیوا نشہ فروخت ہونے لگا ہیروئن سفید زہر بن کر ہارون آباد کے نوجوانوں کی زندگیاں برباد کرنے لگی طاقتور منشیات فروش مافیاکے خلاف تھانہ سٹی اور تھانہ صدر پولیس لکشمی کی چمک کی وجہ سے ایکشن کرنے سے گریزاں ہے ،فوجی چوک ،خان کالونی ،پیپلزکالونی ،الہاشم کالونی ،نیواں احاطہ ،احمد ٹاؤن ،ٹبہ غلیانوالہ ،ٹبہ نولاں مولاں سمیت گردونواح کے علاقوں میں دوسری منشیات کا دھندہ تو پہلے ہی عروج پر تھا مگر ا ب ہیروئن بھی فروخت ہورہی ہے اس ہیروئن نے ہارون آباد میں بے شمار گھرانے اجاڑ دئیے ہیں اور دن میں کئی سفید پوش اور معزز گھرانوں کے چشم وچراغ بھی اس زہر کی نذر ہو کر سسک سسک کر موت کی وادی میں اتر گئے اب ایک بار پھر ہیروئن کی فروخت علاقہ ہارون آباد میں ہو رہی ہے مگر تھانہ سٹی اور تھانہ صدر پولیس نے بے حسی اختیار کر رکھی ہے اور ہیروئن فروشی کے ایشو پر ایکشن لینے سے گریز کر رہی ہے اگر مقامی تھانوں کی پولیس نے سخت ایکشن نہ لیا تو خدشہ ہے کہ ہیروئن ہارون آباد میں نوجوان نسل کی جوانی کو چاٹ جائے گی۔عوامی سماجی حلقوں نے آئی جی پنجاب ،ڈی آئی جی بہاولپور اور ڈی پی او بہاولنگر سے ا س زہر کو فروخت کرنے والے منشیات مافیا کے خلاف سخت ایکشن لینے کی اپیل کی ہے ۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes