سانحہ کراچی، ملک بھر میں آج یوم سوگ منایا جائے گا

Published on May 14, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 246)      No Comments

8
کراچی(یواین پی) سانحہ کراچی پر پوری قوم افسردہ، سیاسی قیادت بھی غم میں برابر کی شریک ہے۔ وزیراعظم نے آج ملک گیر یوم سوگ منانے کا اعلان کیا ہے۔ قومی پرچم بھی سرنگوں رہے گا۔ نواز شریف کہتے ہیں نہتے شہریوں پر فائرنگ بزدلانہ فعل ہے دہشتگردوں کو انجام تک پہنچائیں گے۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے بھی واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے سفاکیت قرار دیا۔ انہوں نے پرنس کریم آغا خان کو ٹیلی فون کرکے تعزیت کا اظہار بھی کیا ۔ پیپلز پارٹی کے دیگر رہنماؤں نے بھی دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رکھنے کا عزم دہرایا۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ دہشتگردوں نے درجنوں گھروں میں صف ماتم بچھا دی۔ غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes