وزیراعظم میاں محمد نوا زشریف (آج)گرین لائن ٹرین کا افتتاح کرینگے

Published on May 15, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 672)      No Comments

1
تمام انتظامات مکمل ‘مارگلہ ریلوے اسٹیشن کی سیکیورٹی سخت کر دی گئی، شرکا کو شرکت کیلئے خصوصی پاسز جاری ،
ٹرین میں 540 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہو گی ‘اسلام آباد سے کراچی تک کرایہ 5500 بچوں کیلئے 4100 مقرر ‘لاہور سے کراچی تک کیلئے کرایہ 5000 روپے ہو گا
اسلام آباد(یو این پی) وزیراعظم نواز شریف پاکستان ریلویز کی تاریخ میں اسلام آباد سے کراچی کے درمیان اپنی نوعیت کی پہلی اے سی بزنس کلاس ٹرینگرین لائن ٹرین کا افتتاح (آج) جمعہ کومارگلہ ریلوے اسٹیشن پر کریں گے۔ تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور مارگلہ ریلوے اسٹیشن کی سیکیورٹی سخت کر دی گئی، شرکا کی شرکت کے لیے خصوصی پاسز جاری کیے گئے،یواین پی کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم نواز شریف (آج ) 15 مئی کو سہ پہر 3 بجے پہلی گرین لائن ٹرین کا افتتاح کریں گے، گرین لائن ٹرین کے ساتھ اسلام آباد مارگلہ ریلوے اسٹیشن سے 6 اے سی بزنس کلاس کی جدید اور نئی مسافر بردار ویگنز لگائی گئی ہیں جبکہ لاہور سے مزید 4 اے سی کلاس ویگنز لگائی جائیں گی۔ ٹرین میں 540 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہو گی جب کہ اسلام آباد سے کراچی تک فی مسافر 5500 سو روپے جب کہ بچوں کے لیے 4100 یکطرفہ مقرر کیا گیا جب کہ لاہور سے کراچی تک کے لیے فی مسافر کرایہ 5000 روپے یکطرفہ مقرر کیا گیا، ذرائع کے مطابق ٹرین کے لاہور، ساہیوال، بہاولپور، روہڑی اور حیدرآباد میں ٹیکنیکل اسٹاپ ہوں گے، ٹرین سہ پہر 3 بج کر 15 منٹ پر روزانہ مارگلہ ریلوے اسٹیشن سے روانہ ہوا کرے گی، راولپنڈی سے 4 بجے روانہ ہو گی اور رات 8 بجے لاہور ریلوے اسٹیشن پر پہنچے گی جہاں 20 منٹ کا اسٹاپ ہو گا۔ اس دوران ٹرین کے ساتھ مزید چار ویگنز لگائی جائیں گی، ذرائع کا کہنا ہے کہ گرین لائن ٹرین 22 گھنٹوں میں اسلام اباد سے کراچی تک اپنا سفر طے کرے گی جب کہ پاکستان ریلوے کی سب سے تیز چلنے والی ٹرین تیز گام اسلام اباد سے کراچی تک اپنا سفر 27 گھنٹے میں طے کرتی ہے، ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سفر کے دوران ٹرین میں مسافروں کو کھانا، ناشتہ، منرل واٹر فری، پڑھنے کے لیے اخبارات، وائی فائی اور سونے کے لیے معیاری بڈنگ کی فری سہولتیں میسر ہوں گی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog