زمبابوے کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی، سخت سیکورٹی میں ہوٹل منتقل

Published on May 19, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 472)      No Comments

11
لاہور (یواین پی)زمبابوےکی کرکٹ ٹیم لاہور ایئرپورٹ پہنچ گئی ۔ زمبابوے کی کرکٹ کے پاکستان پہنچتے ہی پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کےدروازے چھ سال بعد کھل گئے ۔ صوبائی وزیرکھیل رانا مشہود، میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان  اور پی سی بی چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احد  سمیت اعلیٰ حکام نے زمبابوے کرکٹ ٹیم کا شاندار استقبال کیا اور گلدستے پیش کیئے۔زمبابوے کی کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی ۔ زمبابوے کرکٹ ٹیم ایمریٹس فلائٹ ای کے 622 کے ذریعے لاہور پہنچی ۔ ایلٹن چگمبورا زمبابوے ٹیم کی قیادت کریں گے . زمبابوے ٹیم کے پاکستان پہنچتے ہی چھ سال بعد پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہو گئی ہے ۔ پاکستان پہنچنے والوں میں کرکٹ ٹیم کے علاوہ آفیشلز اور بورڈ کے ارکان بھی شامل ہیں ۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف اور چیئرمین پی سی بی سمیت اعلیٰ حکام نے سخت سیکورٹی میں زمبابوے کرکٹ ٹیم کا استقبال کیا ۔زمبابوے کرکٹ ٹیم کے لاہور پہنچنے پر صوبائی وزیرداخلہ پنجاب شجاع خانزادہ نے میڈیا سےبات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ چھ سال بعد عالمی کرکٹ کی بحالی کا خواب شرمندہ تعبیر ہوا ہے ، ان کا کہنا تھا زمبابوےٹیم کوفول پروف  سیکورٹی فراہم کی جا رہی ہے ۔ ان کا کہنا تھا پاکستانی شائقین کو ایک اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملےگی ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy