کوئٹہ(یو این پی)بلوچستان کا صوبائی بجٹ 2015-16(15 )جون کو صوبائی اسمبلی میں پیش ہونے کا امکان۔ تفصیلات کیمطابق منگل کو محکمہ خزانہ کے ذرائع نے بتا یا کہ بلوچستان کاصوبائی بجٹ کا2015-16(15 ) جون کو صوبائی اسمبلی اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان کے مشیر خزانہ میر خالد لانگو 15جون کو صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں بجٹ پیش کرینگے وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے صوبائی بجٹ کو بلوچستان کے عوام کے فلاح بہبود کے طرز پر بنایاجائے اور زیادہ ٹیکس نہ لگایا جائے